LIVE

ای او بی آئی نے ماہانہ واجبات براہ راست جمع کرانے کی سہولت دے دی

ویب ڈیسک
July 24, 2020
 

انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر سہولت سے واجبات ادائیگی آسان ہوگی: ای او بی آئی اعلامیہ— فوٹو:فائل 

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے رجسٹرڈ  آجر کو ماہانہ واجبات براہ راست جمع کرانے کی سہولت دے دی۔

اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ آجر ماہانہ واجبات براہ راست جمع کراسکیں گے اور انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر سہولت سے واجبات کی ادائیگی آسان ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ رجسٹرڈ آجر سے ماہانہ واجبات کی وصولی اور پینشن ادائیگی سہل بنانے کیلئے پر عزم ہے جب کہ آن لائن سہولت سے واجبات ادائیگی کا دورانیہ کم ہوگا اور بالآخر اس کا فائدہ پنشنرز کو ہوگا۔