LIVE

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 750روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 750روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔