LIVE

چچا کا بکرا پہلے ذبح کرنے پر تصادم، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک
August 01, 2020
 

پولیس کا کہنا ہے کہ قصائی تاخیر سے بکرا ذبح کرنے پہنچا جس پر چچا بھتیجے کے گھر والے آپس میں لڑ پڑے— فوٹو: فائل

رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں قصائی کے تنازع پر تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 4افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قصائی تاخیر سے بکرا ذبح کرنے پہنچا جس پر چچا بھتیجے کے گھر والے آپس میں لڑ پڑے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم چچا کا بکرا پہلے ذبح کرنے پر شروع ہوا۔