LIVE

لاہور میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا

ویب ڈیسک
August 02, 2020
 

لاہور کے چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل نے ملزم ذیشان کو بار بار سگریٹ مانگنے پر گولی مار کر زخمی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ذیشان کو بجلی چوری کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا، زخمی کو اسپتال منتقل کرکے ملزم اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔