LIVE

بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک
August 05, 2020
 

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والے بابراعظم مسلسل پانچ اننگز میں 50 یا زائد اسکور کرنے والے 7 ویں پاکستانی بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 69 اور 46 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم نصف سنچری کے ساتھ ہی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

ظہیرعباس، محمد یوسف، مصباح الحق، سعیدانور، انضمام الحق اور سرفرازاحمد پہلے یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

بابر اعظم کی پانچ اننگز میں 3 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔