LIVE

نجی اسپتال میں چوہدری شجاعت کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک
August 06, 2020
 

لاہور کے نجی اسپتال میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت  حسین کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی بائیں آنکھ میں سفید موتیا تھا، ان کا آپریشن لاہور کے ایک نجی اسپتال میں کیا گیا۔

 چوہدری شجاعت حسین کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا اور ڈاکٹروں نے لینس لگا کر انہیں  ڈسچارج کردیا۔