LIVE

سوتیلی ماں نے 6 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک
August 07, 2020
 

حافظ آباد: احمد پور چٹھہ میں سوتیلی ماں نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے لاش الماری میں چھپا کر اغوا کا ڈرامہ رچایا  لیکن دورانِ تفتیش ملزمہ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جب کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔