LIVE

اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک
August 07, 2020
 

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون تھری میں نشے میں دھت ہوکر گیسٹ ہاؤس پر فائرنگ کرنے والے ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف سیون کے رہائشی سلمان نامی شخص نے نشے میں دھت ہوکر گیسٹ ہاؤس پرفائرنگ کی جس سے وہاں موجود کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شراب پی رکھی تھی اور ہوش و حواس میں نہیں تھا جب کہ ملزم کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔