LIVE

سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک
August 08, 2020
 

 
سنجے دت کا کہنا ہے کہ اسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے،فوٹو:فائل

بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ 'میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے'۔

ان کا کہنا ہے کہ'ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت  میں اسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ'۔