LIVE

وزیراعظم 12 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

ویب ڈیسک
August 10, 2020
 

وزیراعظم عمران خان 12 اگست کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ دورہ کراچی پر وزیراعظم ارکان اسمبلی اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں  کے دوران مختلف معاملات کے علاوہ کراچی میں سستے گھروں کی تعمیر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت کراچی میں پودا بھی لگائیں گے۔