LIVE

پاکستان کا بھارتی شہربنگلور میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید احتجاج

ویب ڈیسک
August 12, 2020
 

پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گستاخانہ سوشل میڈیا پوسٹ پرشدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک انتہا پسند ہندو نے توہین رسالتﷺ کا ارتکاب کیا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ پوسٹ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی عکاس ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی پولیس نے واقعے پراحتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کا بےدریغ استعمال کیا اور 3 مظاہرین کو بے دردی سے قتل کیا، بھارت میں مذہبی منافرت بی جے پی اور آر ایس ایس کی ہندو توا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی شہر بنگلور میں توہین رسالت پر مبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور  پولیس نے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔