LIVE

'شہزادی ڈیانا نے جمائما کیساتھ پاکستان منتقلی پرطویل گفتگو کی'

ویب ڈیسک
August 13, 2020
 

برطانوی شہزادی ڈیانا نے جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی کیونکہ وہ اپنی محبت یعنی ہارٹ سرجن حسنات خان سے شادی کرنے اور ان کے آبائی وطن منتقل ہونے کا سوچ رہی تھیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی نئی دستاویزی فلم میں شاہی امور کے ماہر ایو پولارڈ نے دعویٰ کیا کہ پرنسس آف ویلز نے جمائما خان سے پاکستان منتقل ہونے کے بارے میں طویل گفتگو کی ۔ 

جمائما نے پاکستان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے شادی کی اور 1995ء سے 2004ءتک 9سال لاہور میں گزارے۔

ایو پولارڈ نے مزیدکہا کہ ویلز کی شہزادی ڈیانا کی پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے شادی اور وہاں منتقل ہونے کے خیال کے بارے میں ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا۔