LIVE

بلوچستان: صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
August 14, 2020
 

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 20 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی حکومت نے یوم پاکستان اور محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 روز کیلئے عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔