صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہائیوں پر محیط ان تھک جدوجہد آزادی کے اعتراف میں کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نواز دیا۔
یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت نے جدوجہد آزادی کشمیر کے اعتراف میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔
صدر عارف علو ی سے سید علی گیلانی کی طرف سے یہ ایوارڈ ایک حریت رہنما نے وصول کیا۔