LIVE

متعددریاستوں میں پوسٹل بیلٹنگ گنتی کیلئے وقت پر نہیں پہنچ سکتی: امریکی پوسٹل سروس

ویب ڈیسک
August 15, 2020
 

فائل فوٹو

امریکی پوسٹل سروس نے بذریعہ ای میل بیلٹنگ سے متعلق خبردارکیا ہے کہ 46 ریاستوں میں پوسٹل بیلٹنگ گنتی کے لیے وقت پر نہیں پہنچ سکتی۔

امریکی پوسٹل سروس کے مطابق میل کے ذریعے ووٹنگ کی سست رفتا ووٹرز کا ووٹ مسترد کرسکتی ہے،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بذریعہ ای میل بیلٹنگ کوفراڈ قراردیا جا چکا ہےتاہم ٹرمپ نے فلوریڈا میں پرائمری الیکشن میں بذریعہ میل ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

اس پر سابق امریکی صدراوباما نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میل کے زریعے ووٹنگ کو دبانا چاہتی ہے۔