LIVE

کراچی میں دو چینی باشندے آپس میں لڑ پڑے، چھری کے وار سے ایک زخمی

ویب ڈیسک
August 15, 2020
 

فوٹو: فائل

کراچی میں چینی باشندے آپس میں لڑ پڑے اور ایک نے چھری کے وار سے اپنے ہم وطن کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق چینی باشندوں کے آپس میں جھگڑے کا واقعہ ڈیفنس میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک چینی شہری نے دوسرے کو چھری مار کر زخمی کر دیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ زخمی چینی باشندے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔