LIVE

جنوبی کوریا کی معروف اداکار جوڑی کے درمیان بھی مہنگی طلاق ہوگئی

ویب ڈیسک
August 17, 2020
 

ایک طرف جہاں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کی شادیاں مالی مشکلات کے  باعث تاخیر کا شکار ہوتی ہیں تو وہیں فلمی ستاروں اور بزنس ٹائیکونز کی شادیاں بھی مہنگی  ہوتی ہیں اور طلاق بھی اربوں روپے کی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکار جوڑی  سانگ جونگ کی اور سانگ ہائی کیو کی 2016ء میں شادی ہوئی تھی اور اداکار نے گذشتہ سال طلاق کے لیے عدالت میں  اندراج کروایا تھا۔

تاہم اب دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت دونوں کے پاس موجود اثاثے مشترکہ طور پر تقسیم کیے جائیں گے اور اس طرح  85 ملین ڈالرز کے اثاثے دونوں میں تقسیم ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ان اثاثوں میں زیادہ تر حصہ اہلیہ سانگ ہائی کیو کا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں اب تک کی سب سے مہنگی طلاق امیزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی ہوئی ہے، اس علیحدگی کے نتیجے میں ان کی اہلیہ کو طلاق کے بعد 35 ارب ڈالر ملے تھے۔

جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

معروف چینی ٹیک کمپنی کے مالک نے اپنی بیوی یوان کو طلاق دی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب 50 کروڑ ڈالر سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

بھارتی اداکار ریتھک روشن نے بھی طلاق کے بعد  اپنی اہلیہ سوزین کو 50 ملین امریکی ڈالرز ادا کیے تھے۔