LIVE

پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان ڈاکٹر نرگس کیلئے اعزاز

ویب ڈیسک
August 18, 2020
 

پاکستانی نژاد امریکی سائنس دان ڈاکٹر نرگس ماول والا میساچیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے اسکول آف سائنس کی ڈین مقرر ہوگئیں۔

 یکم ستمبر سے نئی ذمے داریاں سنبھالنے والی ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہوں گی۔

لاہور میں پیدا اور کراچی میں پلی بڑھی نرگس ماول والا 2015 سے ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔

 انہوں نے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کا نظریہ درست ثابت کیا تھا۔