LIVE

ویڈیو: ٹوائلٹ سے سانپ نکل آیا

ویب ڈیسک
August 19, 2020
 

ویڈیو اسکرین گریب

ٹوائلٹ سے سانپ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں ایک شہری کے کموڈ سے سانپ نکل آیا جس کی اس نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور اس ویڈیو کو اب تک 23 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کموڈ سے سانپ نکلنے پر شہری نے اسے گالف اسٹک سے باہر یا بھگانے کی کوشش کی۔

شہری نے کہا کہ یہ اس کے لیے ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس سے وہ انتہائی خوفزدہ ہوگیا۔