LIVE

ڈاکٹر ماہا تک اسلحہ کیسے پہنچا، پستول کے مالک نے پولیس کو بتا دیا

ویب ڈیسک
August 22, 2020
 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی میں استعمال ہونے والی پستول کے مالک نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔

ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خود کشی کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی میں استعمال ہونے والی پستول کے مالک نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق پستول کے مالک سعد نصیر کے اہلخانہ سے ماہا علی کے اہلخانہ نے رابطہ کیا تھا۔

سعد نصیر ڈیفنس کا رہائشی ہے اور شادی شدہ ہے، سعد نے پولیس افسر سے رابطہ کیا اور پستول کے حوالے سے اہم معلومات دیں۔

پولیس نے بتایا کہ سعد نصیر نے اسلحہ اپنے ایک دوست کو دیا تھا، لیکن ڈاکٹر کو اسلحہ اس کے دوست نے دیا یا کسی اور کے ذریعے پہنچا، سعد نصیر نے تھانے آکر سرکاری طور پر بیان قلمبند نہیں کرایا ہے۔

پولیس ڈاکٹر ماہا کے اہلخانہ اور اس کے قریبی دوست جنید کا بیان قلمبند کر چکی ہے۔