LIVE

عوام سی پیک سے متعلق جھوٹی خبروں پرکان نہ دھریں: عاصم باجوہ

ویب ڈیسک
August 23, 2020
 

چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں، عوام جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھاکہ سی پیک اور اس کے منصوبوں سے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں اور منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک میں ملازمتوں اور پروجیکٹس سے متعلق ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔