LIVE

اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے

ویب ڈیسک
August 23, 2020
 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا—فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

اظہر علی سے قبل محمد یوسف، انضام الحق، یونس خان اور جاوید میانداد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ کپتان نے اس اننگز میں 141 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور یہ ان کے کیرئیر کی 17ویں سنچری ہے۔

خیال رہے اظہر علی کا یہ 81 واں ٹیسٹ ہے اور وہ  31 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔