LIVE

ٹائیگر فورس اب تھانے، کچہری اور بجلی کی چوری پر بھی نظر رکھے گی

ویب ڈیسک
August 27, 2020
 

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔

ٹائیگر فورس مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کر سکے گی اور تھانے، کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری کی شکایات پر بھی نظر رکھے گی۔

ای گورننس سسٹم کی منظوری کے بعد ٹائیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، صحت کی سہولتوں کے حوالے سے بھی رپورٹ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورننس سسٹم بہتر بنانے کے لیے نوجوانوں کا تعاون درکار ہے، نوجوانوں کو سسٹم بہتر بنانے کے موقع دیں گے۔