LIVE

بی آر ٹی پشاور کی بس میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک
September 03, 2020
 

فائل فوٹو

پشاور: حیات آباد فیز 6 میں بی آر ٹی بس میں اچانک پھر آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز اور ویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بی آر ٹی ترجمان کے مطابق بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حیات آباد میں ہی بی آر ٹی کی بس میں آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ آگ بس کے ائیرکنڈیشنر میں لگی تھی۔