LIVE

دلبرداشتہ سرفراز کو اظہر علی اور مرتضیٰ وہاب کا دلاسہ

ویب ڈیسک
September 03, 2020
 

گزشتہ روز سرفراز احمد نے مسلسل تنقید پر دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر پر بیان دیا جس پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کو دلاسہ دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد استقبال کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ سرفراز آپ نے جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے، زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، جب بھی بوجھل محسوس کریں اس تصویر کو دیکھیں۔

سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر اظہر علی  نے رد عمل میں کہا کہ مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں، یہ جو چند لوگ ہیں ان کو آپ اپنی پرفارمنس سے جواب دیں گے، آپ نے ماضی میں ملک کیلئے بہت کچھ کیا، انشاء اللہ آگے بھی کریں گے۔