LIVE

فٹبالرز کی خصوصیات والا کھلاڑی اب کرکٹ میں

ویب ڈیسک
September 04, 2020
 

آپ نے فٹبال میں تو اکثر کھلاڑیوں کو دیکھا ہو گا وہ گول کرنے یا میچ جیتنے کے بعد ایتھلیٹ کی طرح خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن کرکٹ میں شاید ایسا کم ہی دیکھا ہو۔

فٹبال کو دنیا کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل مانا جاتا ہے اور فٹبالرز خود کو ہمیشہ فٹ رکھتے ہیں کیونکہ کھیل کے دوران انہیں ہر وقت چاک و چوبند رہنا اور تیز دوڑنا ہوتا ہے۔

لیکن فٹبال کے برعکس کرکٹ میں موٹے کھلاڑی بھی چل جاتے ہیں اور اس کی بہترین مثال ویسٹ انڈیز کی موجودہ ٹیم میں موجود اسپنر راہکیم کورنوال ہیں۔

26 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر راہکیم کورنوال کا وزن 140 کلو گرام ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی نپی تلی اسپن بولنگ کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

کرکٹ میں آپ نے بلے بازوں کی جانب سے منفرد شاٹس، فیلڈرز کی جانب سے شانداز کیچز اور بولرز کی جانب سے بلے بازوں کو گھماتی پھراتی گیند بازی کرتے دیکھا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک منفرد بولر کے بارے میں بتائیں گے۔

جی ہاں! کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دوران ایک بولر نے وکٹ کی خوشی کا اظہار اس انداز میں کیا جو شاید ہی آپ نے کرکٹ میں دیکھا ہو۔

سی پی ایل میں کھیلنے والے بولر کیون سنکلیئر وکٹ لیکر کلابازی کھا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن گیانا ایمازون وارئیرز اور بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کیون سنکلیئر نے وکٹ لینے کے بعد ڈبل قلابازی کھا کر سب کو حیران کر دیا۔

کیون سنکلیئر نے جب بارباڈوس کے مچل سینٹنر کو 18 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد منفرد انداز میں خوشی کا اظہار کیا تو سنکلیئر کے ساتھی کھلاڑی بھی حیران رہ گیا جب کہ کمینٹیٹر نے اسے ’خطرناک‘اسٹنٹ قرار دیا۔

سی پی ایل کے آفیشل پیج پر بھی کیون سنکلیئر کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔