LIVE

کیماڑی کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیکفیشن جاری

کامران رضی
September 05, 2020
 

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ایک اور ضلع کا اضافہ کردیا اور کیماڑی ٹاؤن کو ضلع کا درجہ دے دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے کیماڑی کو ضلع بنانے کا باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد کراچی کے اضلاع کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ 20 اگست 2020 کو سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دی تھی۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کیماڑی ضلع، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی بھی تجویز دی اور نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں سب سے بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے۔