LIVE

سینیئرصحافی اور جیونیوز کے ممبر ایڈیٹوریل کمیٹی قیصر محمود انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
September 10, 2020
 

کراچی: سینیئرصحافی اور جیونیوز کے ممبر ایڈیٹوریل کمیٹی قیصر محمود انتقال کرگئے۔

وہ گزشتہ کچھ ماہ سے علیل تھے ، آج طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لےجایا گیا لیکن وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ سینیئر صحافی قیصرمحمودکی نمازجنازہ مسجدعلی ڈیفنس فیز 6 میں ادا کی گئی۔

قیصر محمود نے دی نیوز انٹرنیشنل، جرمن خبر رساں ادارے، وائس امریکا اور دیگر اداروں میں صحافتی خدمات انجام دیں۔

سینیئر صحافی قیصر محمود کراچی پریس کلب کے عہدیدار بھی رہے، صحافتی حلقوں میں اصلاح پسند استاد اور نقاد کے طور پر جانے جاتے تھے۔