LIVE

میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

ویب ڈیسک
September 12, 2020
 

فائل فوٹو

فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران نامعلوم ملزمان نے تھیٹر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔