LIVE

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر وطن بھجوانے میں اضافہ

ویب ڈیسک
September 14, 2020
 

اسلام آباد: رواں سال سمندر پار پاکستانیوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر وطن بھجوائے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلاتِ زرکی مدمیں 2.095 ملین ڈالر ڈالربھجوائے اور یہ ترسیلات زرگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2.768 ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیےکی نسبت 31 فیصد زیادہ ہیں۔