قصور کے علاقے چونیاں میں نامعلوم افراد نے دو نومولود بچوں کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق چونیاں کے علاقے بھاگیوال سے شہری عباس کی 6 دن کی بیٹی کو ایک نامعلوم لڑکا اور لڑکی گھر سے اٹھا کر لے گئے جب کہ بونگی کلیاں میں نامعلوم افراد دیوار پھلانگ شہری نیاز کے گھر داخل ہوئے اور اس کے 20 دن کے بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے۔
پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔