LIVE

ٹرمپ کا کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
September 16, 2020
 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔

پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔

قبل ازیں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔