LIVE

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل، 11 لاکھ بھی لوٹ لیے

ویب ڈیسک
September 16, 2020
 

کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کار سوار کو گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق مقتول عمیر نجی کمپنی میں منیجر تھا اورکمپنی کے 11لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جارہا تھا کہ کورنگی کراسنگ کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا اور  مزاحمت پر اسے گولی ماردی اور رقم لےکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول عمیرکو ابراہیم حیدری میں واقع بینک میں پیسے جمع کروانے تھے اور ممکنہ طور پر مقتول کے پاس رقم کی مخبری ڈاکوؤں کو کردی گئی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمان کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔