LIVE

گلگت بلتستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن نہ ہونا سیکیورٹی رسک ہوسکتا ہے،بلاول

ویب ڈیسک
September 19, 2020
 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات نہ ہونا ملک کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک بیان میں بلاول نے گلگت بلتستان میں پارٹی کو بھرپور الیکشن مہم چلانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں الیکشن جیت کر بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کو پوراکرنا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ  آزادانہ اور شفاف انتخابات نہ ہونا ملک کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ثابت ہوسکتا ہے،جیالےگھر گھر جائیں اور بھٹو شہید کے پیغام کو عوام میں پہنچائیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جون 2020 کو گلگت بلتستان کی سابقہ حکومت کی 5 سالہ مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ہی نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کےلیے 18 اگست 2020 کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم بعد ازاں مختلف وجوہات کی بناء پر الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے  3 ماہ کے اندر الیکشن منعقد کروانے کا حکم دیا تھا۔