LIVE

خالی پستول دکھا کر خاتون کی دکان لوٹنے کی کوشش، نتیجہ کیا ہوا؟

ویب ڈیسک
September 19, 2020
 

سیالکوٹ میں خالی پستول دکھا کر خاتون کی سنارکی دکان میں لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم بازار میں ایک خاتون خریداری کے بہانے سنار کی دکان میں داخل ہوئی اورزیورات دیکھنے کے دوران موقع پاتے ہی خاتون نے اپنے بیگ سے پستول نکال کر دکاندار پر تان لیا اورزیورات لوٹنے لگی۔

دکاندارنے موقع دیکھ کرخاتون سے پستول چھین کر خاتون کو پکڑ لیا، دکاندار نے جب پستول چیک کی تو اس میں گولیاں ہی نہیں تھیں۔

دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی اورڈکیت خاتون کوان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق کسی گینگ سے ہے یا اکیلی ہی وارداتوں میں ملوث ہے تفتیش کی جا رہی ہے۔