LIVE

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

ویب ڈیسک
September 19, 2020
 

میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے— فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن  شروع کردیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔