لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شکیل جاں بحق ہوگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔