LIVE

بلوچستان میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
September 21, 2020
 

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق پولیو کا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے احمد خانزائی میں سامنے آیا جس کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد20 ہوگئی۔

اس کے علاوہ ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 73 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب ملک کے چاروں صوبوں میں انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ سندھ میں 90 لاکھ، پنجاب میں 2 کروڑ، خیبر پختونخوامیں 65 لاکھ اور بلوچستان میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔