LIVE

کورونا: سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک
September 22, 2020
 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے مطابق تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں گے جب کہ  علامات کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو آئیسولیشن سے متعلق آگاہ کریں، جب کہ دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیح دی جائے۔

سرکلر کے مطابق اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینیٹائز کرے جب کہ دفتری امور سے متعلق تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینیٹائز کیا جائے جب کہ دفاتر میں ہاتھ نہ ملانے اور سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

علاوہ ازیں دفاتر میں 2 بار سینیٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔