LIVE

ایف بی آر نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کرلیے

ویب ڈیسک
October 02, 2020
 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک ہزار 4 ارب روپے کے محصولات جمع کرلیے۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف 970 ارب روپے تھا لیکن ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 34 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں انکم ٹیکس کی مد میں 358 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جب کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 426 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جب کہ کسٹمز کی مد میں 164 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے اور  48 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔