LIVE

کراچی میں کورونا اور شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان

علی عمران سید
October 05, 2020
 

کراچی میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت 30 ستمبرسے 15 نومبرکردی گئی ہے،ڈی جی ایکسائز،فوٹو:فائل

کراچی میں کورونا وائرس اور شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان کیا گيا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل  (ڈی جی) ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق شہر قائد میں پراپرٹی ٹیکس پر5 فیصد ریبیٹ کی مدت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت 30 ستمبر سے بڑھاکر 15 نومبرکردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کوروناکے باعث کاروبار متاثر ہونے کے بعد کراچی میں ہونے والی  بارشوں نے شہریوں کے نقصان کو دگنا کردیا تھا جس کے باعث حکومت نے  پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔