LIVE

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
October 15, 2020
 

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد شامل ہیں۔

شہداء میں نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔