LIVE

اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بس کھائی میں جا گری، ہلاکتیں 16 ہو گئیں

ویب ڈیسک
October 18, 2020
 

اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور تونگوس کے مقام پر کھائی میں جا گری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔