LIVE

نگورونو کاراباخ: آرمینین فوج کے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
October 19, 2020
 

ویڈیو اسکرین گریب

آذربائیجان اور آرمینیا کے دوران نگورنوکاراباخ کے معاملے پر آذری فوج کے حملے کے بعد آرمینین افواج کے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ سے متعلق ٹوئٹ کی۔

علی علی زادہ نے آرمینیا کی جانب سے رہائشی علاقوں میں عام شہریوں پر میزائل حملوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آرمینیا اپنے فوجیوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ زمین پر بھیج رہا ہے۔

علی علی زادہ نے مطالبہ کیا کہ آرمینیا فوری طور پر آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں سے اپنے فوجی واپس بلائے۔

آذربائیجان کے سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ آذربائیجان کی فورس آرمینین افواج کا پیچھا کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمینیا کے فوجی لڑائی کے دوران آذربائیجان کے فوج کے حملے کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے پر تین ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں فوجی مارے جاچکے ہیں جب کہ آرمینیا نے رہائشی علاقوں پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔