LIVE

سندھ کی مختلف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
October 20, 2020
 

فوٹو: فائل 

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کے دوران مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سے کورونا وائرس کے  955 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ مالز سے 955 افراد کورونا کا شکار ہوئے جب کہ ر یسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں 216 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب سرکاری اور نجی دفاتر کے 716 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ پولیو اور ڈینگی کے 103 رضاکار کورونا وائرس کاشکار ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔