LIVE

شاہ محمودکا آذری وزیر خارجہ سے رابطہ، نگورنوکارا باخ پر بھرپور حمایت کا اعادہ

ویب ڈیسک
October 20, 2020
 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ آرمینیائی افواج کو آذر بائیجان کے علاقوں سے نکلنا ہوگا، پاکستان مشکل وقت میں آذر بائیجان کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار شاہ محمود قریشی نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پر  گفتگو کے دوران کیا۔

وزیرخارجہ نے’نگورنو کاراباخ‘ کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئےکہا کہ  پاکستان   آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی علاقائی امن و استحکام کےلیے مثبت پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد اور آذربائیجان کے علاقوں سے آرمینیا کی فوج کے انخلاء پر ہی منحصر ہے۔

وزیرخارجہ نے آذربائیجان کی طرف سے عالمی سطح پر مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کو بھی سراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے پاکستان کےدورے کی دی گئی دعوت قبول کرلی۔