LIVE

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

ویب ڈیسک
October 21, 2020
 

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

فیڈرل بی ایریا کے علاقے جوہر آباد میں ڈاکو سابق ایم پی اے کامران اختر کو لوٹ کر باآسانی فرار  ہوگئے۔

کامران اختر نے جیونیوز کو بتایا کہ 2 موٹرسائیکل پر 4 ملزمان سوار تھے جنہوں نے انہیں گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر لوٹا۔

ملزمان سابق رکن اسمبلی کامران اختر سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے۔