LIVE

مقبوضہ کشمیر میں قائداعظم، صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پوسٹرز لگ گئے

ویب ڈیسک
October 24, 2020
 

پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویرکے ساتھ 'پاکستان ہماری شہ رگ ہے' بھی لکھا ہے،فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر اور بیانات والے پوسٹرز لگ گئے۔

سری نگر میں جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائےگئے پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویرکے ساتھ 'پاکستان ہماری شہ رگ ہے' بھی لکھا ہے۔

پوسٹرز پر صدر عارف علوی کی تصویرکے ساتھ' آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے' اور وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ 'کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے' کے بیانات بھی درج ہیں۔

مقبوضہ وادی میں27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

خیال رہےکہ 27 اکتوبر1947 کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔