LIVE

آسٹریلیا میں ترک مسجد پر حملہ

ویب ڈیسک
October 26, 2020
 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک نامعلوم شخص نے ترک مسجد پر حملہ کر دیا۔

عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا جس میں ایک شخص ترکی کے مذہبی معاملات کے ڈائریکٹوریٹ کےمنسلک اوبرن گالی پولی مسجد میں داخل ہوا اور وہاں لگے فانوس، کھڑکیوں کے شیشے اور پلازمہ ٹی وی سمیت دیگر قیمتی اشیاء کو توڑ دیا۔

وہاں موجود شہریوں نے حملہ آور کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر پولیس کو فراہم کر دیں جس کے بعد اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔