LIVE

شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر چاقو سے حملہ کردیا گیا

ویب ڈیسک
October 27, 2020
 

اداکارہ پر چاقو سے پیٹ میں تین بار وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں— فوٹو:فائل

شادی سے انکار پر  بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ان کے دوست نے چاقو سے حملہ کرکے  زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مالوی پر حملہ گزشتہ رات گھر جاتے ہوئے کیا گیا۔

اداکارہ پر چاقو سے پیٹ میں تین بار وار کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور موقع واردات سے اپنی کار میں فرار ہوگیا تھا تاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ اداکارہ کا دوست ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے شادی پیشکش کی تھی تاہم انکار پر حملہ کیا اور وہ اسے ایک سال سے جانتی ہیں۔

اداکارہ پر حملے کا مقدمہ ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ مالوی ملہوترہ نے چھوٹے پردے پر ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ڈرامہ سیریل ’اڑان‘ سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ وہ بالی وڈ اور ٹالی وڈ میں بھی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔